گزشتہ روز لیڈی کلب میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

APWA

APWA

فیصل آباد (پ ر) آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن (اپوا) اور لیڈی کلب کے اشتراک سے گزشتہ روز لیڈی کلب میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی و سرپرست اعلی اپوا خالدہ منصور نے کہا کہ خواتین کو باعزت اور باوقار مقام دیئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا پنجاب حکومت نے ویمن ایمپاورمنٹ پیکج ایکٹ پر موثر انداز میں عملدرآمد کرا کر خواتین کے حقوق کیلئے موثر کردار ادا کیا ہے جس سے اُنھیں قومی ترقی کے دھارے میں شامل ہو کر اپنا اہم کردا ادا کرنے کے مواقع مل رہے ہیں۔

اس موقع پر اپوا کی جنرل سیکرٹری انجم عالم شاہ، ناہید جاوید، عابدہ مظہر،امینہ زمان، مسز ارشد حبیب، شبانہ جہانگیر، لیڈی کلب کی جنرل سیکرٹری ناصرہ اعجازو دیگر بھی موجود تھیں۔

جنرل سیکرٹری انجم عالم شاہ نے اپوا کاتعارف پیش کرتے ہوئے کہاکہ اپوا خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں ہنر مند بنانے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے خواتین ہنر سیکھ کر باعزت روزگار کمانے کے قابل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک عورت کی تعلیم پورے خاندان کو تعلیم یافتہ بنانے کے مترادف ہے۔

عابدہ مظہر نے کہا کہ عورت معاشرے کا باوقار فرد ہے اس کی عزت و تکریم کو ہمیشہ سے اورخاص طورپر اسلام میں بلند مقام حاصل ہے۔ آخر میں لیڈی کلب کی جنرل سیکرٹری ناصرہ اعجاز نے بھرپور تعاون کرنے پر اپوا کا شکریہ ادا کیا۔