لاہور: قائم مقام چیئرمین پیمرا کا 17 فیلڈ انسپکٹرز میں اسناد کی تقسیم

Kamal Uddin

Kamal Uddin

لاہور (جیوڈیسک) پیمرا کے قائم مقام چیرمین کمال الدین ٹیپو نے لاہور میں تربیتی کورس مکمل کرنے والے فیلڈ اسٹاف میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

پیمراء آفس لاہور میں قائم مقام چیرمین پیمرا کمال الدین ٹیپو نے ٹرینگ مکمل کرنے والے17 فیلڈ انسپکٹرز میں اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پیمرا کا فیلڈ اسٹاف اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نبھائے اور بغیر لائسنس چلنے والے ٹی وی اور ریڈیو چینلز پر نظر رکھے۔ قائم مقام چیئرمین نے شکایات اور مانیٹرنگ سسٹم بھی بہتر بنانے پر زور دیا۔