لاہور : ایئرپورٹ پر چین جانے والے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد

Luqman Shahid

Luqman Shahid

لاہور (جیوڈیسک) ائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے نے لاہور ائیرپورٹ چین جانیوالے ایک مسافر کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور سے چین جانے والی پرواز این ایل 829 سے سفر کرنے والے ایک مسافر لقمان شاہد کے بیگ کی سکریننگ کے دوران منشیات کا شبہ ہوا۔ جس پر بیگ کی تلاشی لی گئی۔

بیگ کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد ہوئی۔ ترجمان اے ایس کےمطابق مسافر لقمان شاہد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مسافر کو مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔