لاہور کے علاقے سمن آباد سے گھر میں قید 2 ملازم بچیاں بازیاب

Child

Child

لاہور (جیوڈیسک) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گھر میں قید دو گھریلو ملازم بچیوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اہل علاقہ کی شکایت پر پولیس کے ہمراہ لاہور کے علاقے سمن آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں دو گھریلو ملازم بچیوں کو قید رکھا گیا تھا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے آٹھ سالہ سونیا اور سات سالہ زیبا کو بازیاب کرا کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ مالک مکان بچیوں کو گھر میں بند کرکے اسلام آباد اپنے اہلخانہ کے ہمراہ چلا گیا تھا۔ بچیوں کو صبح کا ناشتہ بھی نہیں کھلایا گیا تھا۔

بھوک اور پیاس سے بچیاں چیخ و پکار کر رہی تھیں جس پر اہل علاقہ نے چائلڈ پروٹیکشن کو شکایت کی۔ چائلد پروٹیکشن بیورو اور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچیوں کو بازیاب کرایا۔