لاہور : اے ایس ایف نے ائیرپورٹ کا فضائی چکر لگانے والا ڈرون پکڑ لیا

Drone

Drone

لاہور (جیوڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں چکر لگانے والا ڈرون اے ایس ایف نے قبضے میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پکڑے جانے والے ڈرون کا کنٹرول 100میٹر تک ہے جبکہ کنٹرول کا مقام عسکری ٹین ہو سکتا ہے۔

تاحال اس حوالے سے کسی قسم تصدیق نہیں ہو سکی کہ ڈرون کس کی ملکیت ہے اور اسے کہاں سے اڑایا جا رہا تھا۔