لاہور بار نے سانحہ ڈسکہ پر آل پنجاب وکلا کنونشن 8 جون کو طلب کر لیا

Lahore Bar Association

Lahore Bar Association

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ڈسکہ پر لاہور بار ایسو سی ایشن نے آل پنجاب وکلا نمائندہ کنونشن 8 جون کو طلب کر لیا۔

صدر لاہور بار ایسوسی ایشن اشتیاق خان نے سانحہ ڈسکہ کے معاملہ پر آل پنجاب بار ایسو سی ایشن کے وکلا کا نمائندہ کنونشن طلب کرنے کے دعوت نامے ارسال کر دئیے ہیں۔

کنونشن میں پنجاب بھر کے وکلا کی نمائندگی ہو گی۔ اس موقع پر سانحہ ڈسکہ کے حوالے سے وکلا کا احتجاج جاری ہے جبکہ معاملہ کا ازسر نو جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔