لاہور میں فضا سوگوار، تاجروں کا کاروبار بند، پرچم سرنگوں

Lahore Blast

Lahore Blast

لاہور (جیوڈیسک) لاہور دھماکے کے ایک روز بعد منگل کو ملک بھر میں اور خاص کر لاہور میں فضا سوگوار ہے۔ سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہیں۔ تاجر تنظیموں نے بھی آج مارکیٹ اور کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور وکیلوں کی دوسری تنظیموں نے بھی ایک روز کے سوگ اور عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہوا ہے۔

خودکش حملے کے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق دس کے قریب افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

تحصیل ملکوال کے گاؤں سندا میں شہید ایس ایس پی زاہد گوندل کے آبائی گھر پرتعزیت کیلئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شہیدایس ایس پی زاہد گوندل کے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹیاں تین سال کی آمنہ اور چھ سال کی عائشہ شامل ہیں۔

مال روڈد ھماکے میں جاں بحق ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ مبین کے گھر بھی لوگوں کی آمد کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بلاتفریق آپریشن کیا جانا چاہیے۔