لاہور: بھاٹی گیٹ میں خاتون کی خودکشی کا معمہ حل، آشنا نے قتل کیا

Lahore,

Lahore,

لاہور (جیوڈیسک) چار بچوں کی ماں سعدیہ کی لاش 3 جون کو اسکے گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور مقتولہ کے موبائل ریکارڈ سے قتل میں ملوث ملزم عبدالرؤف کو گرفتار کر لیا۔

جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم وکیل ہے جس نے مقتولہ کو پہلے شوہر سے عدالت کے ذریعے طلاق دلوائی۔ مقتولہ سعدیہ ملزم کو شادی پر مجبور کرتی رہی جس پر اس نے یہ سنگین اقدام کیا۔