لاہور: نابیناؤں نے میٹرو بس سروس دوبارہ بند کر دی

Metro Bus Service

Metro Bus Service

لاہور (جیوڈیسک) نابیناؤں نے دوبارہ میٹرو بس سروس بند کر دی۔ نابینا افراد کی مذاکراتی ٹیم 2 گھنٹے سے زائد گزرنے پر بھی واپس نہ آئی۔

ٹیم کی واپسی کا انتظار کرنے والے مظاہرین دوبارہ میٹرو بس ٹریک پر آ گئے۔

لاہور میں نابینا افراد کا کلمہ چوک میں میٹرو بس کے ٹریک پر 8 گھنٹے سے دھرنا جاری ہے۔

نابینا افراد نے تعلیمی قابلیت کے مطابق نوکریاں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

کلمہ چوک میں نابینا افراد کے ملازمتیں نہ ملنے کے خلاف میٹرو بس کے روٹ پر دھرنےسے فیروزپور روڈ ہی نہیں ماڈل ٹاؤن، گلبرگ اور کینٹ جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی اور اذیت کا سامنا ہے۔