لاہور: نابینا افراد اور کلرکوں کا مطالبات کی منظوری کیلئے مال روڈ پر احتجاج

Blind People Protest

Blind People Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مال روڈ پر نابینا افراد اور کلرکوں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر نابینا افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ نابینا افراد کا کہنا تھا کہ انہیں ڈیلی ویجز کی بجائے مستقل بنیادوں پر نوکریاں فراہم کی جائیں۔ دوسری جانب آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کلرکوں کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ سنگین مذاق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح سے اضافہ کرے، احتجاجی مظاہروں کے باعث مال روڈ پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔