لاہور: مسافر بس اور ٹرالی کے درمیان تصادم، 7 افراد زخمی

Lahore,

Lahore,

لاہور (جیوڈیسک) رات گئے کینال ویو سوسائٹی کے قریب نجی کمپنی کی سرگودھا سے لاہور آنے والی بس تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

جس کے باعث بس کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور بس ہوسٹس سمت 7 مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کے عملہ نے زخمی مسافروں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بس ہوسٹس کی حالت تشویشناک ہے۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔