ایچ ای سی بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے طلبہ کا مستقبل دائو پر نہ لگائے : شہیر سیالوی

 Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

اسلام آباد: انجمن طلبہِ اسلام سٹی ناظم شہیر سیالوی نے جامعہ کر اچی میں جمعیت کی جانب سے طلبہ کو تشد د کا نشانہ بنا ئے جانے کی شد ید مذمت کر تے ہوئے کہاہے کہ آئے دن اسا تذہ اور طلبا ء پر جمعیت کا تشدد معمول بن چکا ہے ، طا لبا ت کو ہر اساں کرنا شرمناک فعل ہے ، غنڈہ گر دی طلبہ بر ادری کا شیوہ نہیں، جمعیت طلبہ تنظیموں کے لئے بد نامی کا با عث بن رہی ہے۔

نام نہا د اسلامی ٹھیکیداروں نے زبر دستی جامعات یر غمال بنا رکھی ہیں ان کا مز ید کہنا تھا کہ ما ضی میںبھی جمعیت کے کمروں سے کا لعدم تنظیموں کا لٹر یچربر آمد ہو ا لیکن کو ئی کا روائی عمل میں نہیں لا ئی گئی انتظا میہ طلبہ پر تشدد کا نو ٹس لیکر حقا ئق منظر عام پر لائے ۔بہا و الدین زکر یا یو نیو رسٹی کے طلبہ کا مستقبل دائو پر نہ لگا یا جائے کیمپس بند کئے جانے سے سینکڑوں طلبہ تعلیم سے ہا تھ دھو بیٹھے گے۔

انہوں نے کہا کہ لا ہور میں صرف دو سر کا ری جامعات کے کیمپسیس ایچ ای سی سے الحا ق شد ہ ہیں ،ایچ ای سی انتظا میہ تعلیم کا کا روبار کر نے والی غیر الحاق شدہ جامعات کے خلاف کا روائی عمل میں لا ئے ۔ انہوں نے مطا لبہ کیا کہ ایچ ای سی انتظا میہ جلد معاملے کاحل پیش کرے تاکہ کیمپس میں با قا عدہ تعلیمی سر گر میا ں کا آغاز ہو سکے۔