لاہور : چوبرجی میں فائرنگ سے پولیو ورکر زخمی

Lahore Firing

Lahore Firing

لاہور (جیوڈیسک) انسداد پولیو مہم کے آخری روز ریواز گارڈن میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک پولیو ورکر زخمی ہو گیا۔ ڈی سی او لاہور کہتے ہیں پولیو ورکر کی حالت خطرے سے باہر ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔

لاہور کے علاقے ریواز گارڈن میں پولیو ورکر عمر خان معمول کی ڈیوٹی پرتھا کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی۔

گولی عمر خان آفریدی کی ٹانگ کو لگی ۔عمر خان نے بتایا کہ وہ پولیو کے قطرے پلا رہا تھا کہ ایک نقاب پوش موٹر سائیکل سوار پیچھے سے آیا اور فائرنگ شروع کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدراشرف اور مشیر صحت پنجاب سلمان رفیق اسپتال میں زخمی پولیو ورکر سے ملے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ملزم کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ادھر شہر بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔