لاہور : چہلم امام حسینؓ پر موبائل سروس بند رکھنے کی درخواست

Mobile Services

Mobile Services

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر موبائل فون سروس بند رکھنے کی درخواست دے دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا،جس میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال پرغورکیاگیا۔

پولیس کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش کی درخواست وزرات داخلہ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔