لاہور: بچے کی تحویل کا معاملہ، میاں بیوی کو مصالحت کیلئے مہلت

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 5 ماہ کے بچے کی تحویل کے معاملے پر ناراض میاں بیوی کو مصالحت کے لیے مہلت دے دی اور قرار دیا کہ میاں بیوی کے جھگڑوں کے سبب بچوں کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے خاتون ارم کی درخواست کی سماعت کی، عدالتی حکم پر 5 ماہ کے بچے کو اس کے دادا نے پیش کیا، درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ شوہر سفیان نے اس سے5 ماہ کا بیٹاچھین لیا ہے، بچہ اسے واپس دلایا جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ میاں بیوی کے جھگڑوں کے باعث بچوں کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے، بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر میاں بیوی کو صلح جوئی کا رویہ رکھنا چاہئے۔ عدالت نے 30 مارچ تک میاں بیوی کو صلح کا موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک بچہ ماں کے پاس رہے گا۔