لاہور : دن دیہاڑے مسیحی نوجوان لڑکی مریم مشتاق کو اغوا کرنے کے الم ناک واقعے کی پرزور مذمت

kidnapping

kidnapping

لاہور : معروف سماجی وقانونی ادارے ”سنٹرفار لیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ (کلاس) ”کی ڈپٹی نیشنل ڈائریکٹر ایگاکینی نے بہارکالونی کوٹ لکھپت لاہور میں دن دیہاڑے مسیحی نوجوان لڑکی مریم مشتاق کو اغوا کرنے کے الم ناک واقعے کی پرزور مذمت کی ہے۔

گزشتہ روز نیشنل ڈائریکٹر ایم اے جوزف فرانسس کی خصوصی ہدایت پر پروگرام آفیسر ثوبیہ جان اور فنانس مینجر سہیل ہابل اور مس شگفتہ کی قیادت میں ”کلاس”کی ٹیم نے جائے وقوعہ،پولیس اسٹیشن میں جاکر تحقیقی صورتحال کا جائزہ لیا ۔بعدازاں ٹیم نے مریم مشتاق کے گھروزٹ کیا اور خاندان کو تسلی دینے کے ساتھ اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم اے جوزف فرانسس نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں سندھ میں تین ہندوبہنوں کا اغوا،فیصل آباد کے علاقے میں معصوم بچے کا فائرنگ سے قتل، چارسدہ میں کمسن ابوذر سے جنسی زیادتی،معصوم کم سن بچی جینفر جوزف کے اغوا،زیادتی کے بعد قتل ودیگر ایسے شرمناک واقعات سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں۔

ہم مذکورہ بالا تمام واقعات کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نہ صرف ان واقعات کے ملزمان کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے بلکہ ریاستی امن وامان کو یقینی بنائے تاکہ عدم تحفظ کااحساس ختم ہوسکے۔