لاہور میں بھی کرسمس کی تقریبات جوش و خروش سے جاری

Christmas Prayer Ceremony

Christmas Prayer Ceremony

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں کرسمس کی دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں رات سے ہی کرسمس کی خصوصی مذہبی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

مختلف چرچوں میں دعائیہ تقریبات جاری ہیں جس میں مسیحی برادری مذہبی جوش خروش سے شریک ہے۔

خوشی کے اس تہوار کے موقعہ پر شرکا بچے بڑے سبھی رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے دعائیہ تقریبات میں شریک ہیں۔ کرسمس پر سیکورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مقررین اپنے خطبات میں مسیحیوں کو کرسمس کی مبارکباد دے رہے ہیں وہیں حضرت عیسٰی کی تعلیمات پر روشنی بھی ڈالی جا رہی ہے اور ملک و قوم کی تری اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔