لاہور: سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سی آئی اے پولیس نے دبئی سے گرفتار ملزم ہارون بھٹی کی نشاندہی پر بند روڈ سے ملحقہ افغان بستی میں کارروائی کرکے پانچ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ مبینہ دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جنہوں نے جنگی تربیت حاصل کر رکھی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضہ سے بارودی مواد، اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرکے انھیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں نورالدین، جمعہ گُل، گُل خان، خداداد خان اور زمان خان شامل ہیں۔