لاہور: شہریوں کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹریفک جام

Load shedding Against Protest

Load shedding Against Protest

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتی چوک پر رہائشیوں نے دھرنا دے دیا ، میٹرو بس سروس روک لی ۔

بتی چوک راوی روڈ کے مکینوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اورمیٹرو بس بند کر دی ، احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور دور دور تک گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ بھی لگا دی اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی ۔