لاہور کی خبریں 29/4/2017

Lahore

Lahore

لاہور: شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت، کرائم کا خاتمہ، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور عوامی خدمت پولیس کی پہچان ہونی چاہئیے۔شہریوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کی خاطر خون کا آخری قطرہ تک بہا دینے سے بھی دریغ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اللہ کو راضی کرنا ہے تو مخلوق خدا کی خدمت کرنا ضروری ہے اس لیے ہمیں کریمنل اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بہادری اور دلیری سے لڑتے ہوئے انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا ،ان خیالات کا اظہار ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈویژن لاہور مہر ممتاز نے گزشتہ روزچیئرمین پریس کلب مانگا منڈی ڈاکٹرمحمدعدنان سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی وردی اللہ کی طرف سے دی گئی امانت ہے اور اس امانت کے متعلق جو بھی ذمہ داریاں ہیں وہ تمام ذمہ داریاں پوری کرنا ہمار ا فرض ہے تاکہ صحیح معنوں میں لوگوں کی خدمت ہو سکے ۔تھانہ سندر کی حدود میں واقع موضع رنگیل پور میں طالب علم پر تشدد والے کیس کے متعلق پیش رفت بارے سوال پر مہر ممتاز نے کہا کہ ہم نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ان سے چھری ،رسی ، ڈنڈا اور دیگر آلات برآمد کر لئے ہیں اب بہت جلد تفتیش مکمل کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے جس کی ایک مثال ہو گی اور آئندہ لوگ ایسے گھناونے جرائم کے بارے میں سوچنے سے بھی ڈریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واقعہ معراج سے عظمت انسانیت بلندیوں کو چھو گئی اللہ نے نبیۖ کو دیدار کروا کرحقانیت سے آگاہ کردیا،ایم اے تبسم
لاہور( )واقعہ معراج سے عظمت انسانیت بلندیوں کو چھو گئی اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبیۖ کو اپنا دیدار کروا کر ساری حقانیت سے آگاہ کردیا ۔ان خیالات کا اظہارورلڈرائٹرزآرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین ایم اے تبسم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ اس عظیم سفر میں انبیاء سابقین ،فرشتوں اور حوروں نے رسول کریم ۖکا استقبال کیا اور اللہ پاک نے نماز اور دیگر تحائف عطا کیے ہمیں چاہئے کہ نماز کی پابندی کریں اسی میں سکون دل اور دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔ایم اے تبسم نے کہا کہ وسائل سے مالا مال وطن عزیز میں مہنگائی ،غربت ،لوڈشیڈنگ کی وجہ کرپشن ،عیاشی ،لاقانونیت اور اغیار کی غلامی ہے بڑھتی ہوئی تباہ کن فحاشی و عریانی ،افراتفری ،دہشت گردی اور دیگر مسائل کا واحد حل نظام مصطفی ۖ کے نفاذ میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ ۖکے اسوئہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دین و دنیا کی فلاح حاصل ہو سکتی ہے امت مسلمہ کے زوال کا صرف ایک ہی سبب ہے کہ اس نے اپنے نبیۖ کے دامن کو چھوڑ دیا ہے حضور کی پیروی کرنے سے ہی ملت اسلامیہ کا زوال عروج میں بدل سکتا ہے دین اسلام کی تعلیمات اور نبی پاک ۖ کی عملی زندگی کو اپنا کر مسلمان پریشانیوں کو ختم کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتی ،زاہدصدیقی
لاہور( )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتی بھارت جتنی زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر پر قابض رہے گا آزادی کی تحریکیں مضبوطی پکڑیں گی۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہورڈویژن کے نائب صدرمحمدزاہدصدیقی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ منصوبہ بندی کے تحت آبادی کا تناسب بگاڑنے کی سازشیں کشمیری و پاکستانی قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ جموں کشمیر میں معصوم طلباء پر گولیاں برسانے سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی کچلناممکن نہیں نام نہاد انتخابی ڈرامہ کی ناکامی پر بی جے پی سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے مسلمانوں پر حملوں کیلئے آر ایس ایس اور بی جے پی جیسی تنظیموں کے اہلکاروں کو شہ دی جارہی ہے۔محمدزاہدصدیقی نے کہاکہ کشمیریوں نے بھارت کا غاصبانہ قبضہ مسترد کردیا ہے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی سازشیں پہلے کی طرح ناکام رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں عام کشمیریوں کے بعد اب طلباء و طالبات بھی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے اور بھارتی فورسز کیخلاف احتجاج کے دوران اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر شہادتیں پیش کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور،گندم کی خریداری مہم میں کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت کو یقینی بنایا جائے،ر انا مبشراقبال
خریداری مراکز پر ریونیو ریکارڈ کمپوٹرائزڈ ہونے سے بیوپاریوں ،کمیشن مافیا کا کردار ختم کردیا گیا، سجاد علی شاکر
لاہور(۔۔۔۔)پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ،کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال ،فنانس سیکرٹری پنجاب سجاد علی شاکر (سی سی پی) نے گذشتہ روزخیابان امین میں آئے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدیں گے۔گندم کی خریداری مہم میں کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت کو یقینی بنایا جائیگا۔خریداری مہم میں کسی بددیانتی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور حکومت پنجاب کی اس ضمن میں زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کی بدولت گندم کی بہترین پیداوار ہوئی ہے اور کاشت کاروں کو گندم کے خریداری مراکز پر کسی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے،وزیر اعلی محمد شہبازشریف کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں باردانہ کی تقسیم انتہائی شفاف طریقے سے اور گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جارہی ہیں ۔پنجاب حکومت نے کسان بھائیوں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو محنت ‘دیاتنداری اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے خریداری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے ۔ چھوٹے کاشتکاروں کا مفاد بے حد مقدم ہے اور کسی کو بھی کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دیا جائیگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولتوں سے چھوٹے کاشتکاروں کی حالت بہتر ہوئی ہے ۔کاشت کاروں کے لیے خریداری مرکز پر بہترین سہولیات اور راہنمائی کے لیے فلیکسز پر ہدایات بھی درج کردی گئیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت کاملک منشا کے صاحبزادے کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور(۔۔۔) چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت نے چئیرمین یونین کونسل گجومتہ ملک منشا کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حاجی بشارت نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ حاجی بشارت نے اپنی ٹیم وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ ، کونسلرزعرفان شاہ ، محمد سجاد بھٹی ، ذولفقار اقبال قریشی ،رفاقت سہوترا ،سلمان رائے ،ملک مشتاق ،محمد بشیر، چوہدری یعقوب پاہٹ کے ہمراہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہسپتالوں میں عام آدمی کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں ؛شازیہ مبشر
چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تحفہ پاکستانی عوام کو دیا ,ایم این اے
لاہور(ّ۔۔۔۔۔)پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم این اے شازیہ مبشر اقبال نے گذشتہ روز کاہنہ نو میں زیر تعمیر ساٹھ بیدکے ہسپتال کو سو بیڈ کا تعمیر کروانے کا اعلان کیا اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہیلتھ کیئر سسٹم بہتر بنانے کے لئے جامع اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہسپتالوں میں عام آدمی کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں اوردکھی انسانیت کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں ملنا ان کا حق ہے۔ہسپتالوں میں علاج معالجے کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے ہر جگہ سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے موثر ریگولیٹری فریم ورک انتہائی ضروری ہے۔ انہو ںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس کیلئے پنجاب حکومت نے انڈس ہسپتال کے ساتھ مل کر بعض ہسپتالوں کی مینجمنٹ کو آئوٹ سورس کیا ہے اور ہسپتالوں کی مینجمنٹ کو آئوٹ سورس کرنے کا یہ ماڈل انتہائی کامیاب رہا ہے۔ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے، درست سمت میں قابل عمل اقدامات سے ہی دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکتا ہے۔حکومت کا نصب العین دکھی انسانیت کی خدمت ہے اور اس مقصد کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے 2013 کے انتخابات میں عوام کے تاریخی مینڈیٹ ملنے کے بعد چین کی قیادت کی دعوت پر چین کا دورہ کیا ۔چین کی قیادت نے اس دورے کے دوران پاکستان میں توانائی بحران کے خاتمے سمیت دیگر شعبوں میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ چین نے سی پیک کے تحت پاکستان میں 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تحفہ دیا جس میں اربوں ڈالر توانائی کے منصوبوں پر لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کی عظیم سرمایہ کاری کے باعث پاکستان میں انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اوردیگر شعبوں میں منصوبے لگ رہے ہیں جبکہ چین نے پشاورسے کراچی تک ریلوے لائن کا منصوبہ بھی بنایا ہےـ بدقسمتی سے ملک و قوم کی ترقی کے مخالفین نے سی پیک کے منصوبے کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنایا لیکن چین نے تمام تر تنقید کے باوجود پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھ کر دوستی کا حق نبھایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
29-04-17
ملک وقوم کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دے کر بااختیار اور مضبوط بنانا ہوگا،سلمان رائے
لاہور،تعلیم ، صحت، دفاع اور معاشی ترقی پر سیاست کرنے کی بجائے متحد ہو کر کاوشیں کرنا ہوںگی،یوتھ کونسلر
لاہور(۔۔۔)پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب یوتھ کونسلر یونین کونسل دو سو سنتالیس سلمان رائے نے گذشتہ روز یوتھ ونگ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ملک وقوم کی ترقی کیلئے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم دے کر بااختیار اور مضبوط بنانا ہوگا۔ ہمارے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیںاور ہمیں ان کی مناسب طریقے سے رہنمائی کر کے ان کو ہنرمند بنانا ہے۔ ہمیں وقت کے ساتھ اعلیٰ معیار کی تعلیم دے کر ڈاکٹرز ،ا نجینئرز، سائنس دان، سکالرزاور ہر شعبہ کے ماہرین پیدا کرنے ہیں۔ ہمیں قائد اور اقبال کے افکارپر عمل کرتے ہوئے اپنی نوجوان نسل کی تربیت اور آبیاری کرنی ہے ۔تعلیم ، صحت، دفاع اور معاشی ترقی پر سیاست کرنے کی بجائے متحد ہو کر کاوشیں کرنا ہوںگی اور نوجوانوں کیلئے روزگا ر کے مواقع پیدا کرنا ہیںاورہمیں اہم شعبوں میں اختلافات کو ختم کرنا ہوگاتاکہ پاکستان آگے بڑھے،ہمیں اپنے مقاصد کے حصول کیلئے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پاکستان کے مفادات کی خاطر سیاسی شعبدہ بازی چھوڑ دینی چاہیے۔سیاست کرنی ہے تو دیگرشعبوں میں کرلیں ۔کوئی بھی حکومت آئے،کوئی بھی جماعت برسراقتدار ہو یہ قوم یکجاہو کرقومی مفادات کے شعبوں کو آگے بڑھاتی جائے۔انہوںنے کہا کہ جس طرح دہشت گردی سے ایک چیلنج کے طور پرنمٹا گیاہے، اسی طرح اعلیٰ تعلیم کی فراہمی بھی ایک چیلنج کے طور پر لینا ہوگی۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے بعد اب ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سی پیک پاکستانی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔70ء کی دہائی میںپاکستان کی فی کس آمدنی چین سے زیادہ تھی مگر اب چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت بن گیا ہے اورہم ان ممالک سے بھی پیچھے رہ گئے ہیں ،ماضی میں جن سے آگے تھے۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم کے بغیر دنیا میں کوئی ترقی نہیں کرسکتا،ہمیں اپنے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ ہمیں ترقی کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا ،اس کے بغیر ہم آج کی دنیا کے چیلج کو قبول نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے چیلنج کو مواقع میں بدل کر پاکستان کو عظیم بنانا ہے،ورنہ قائداور اقبال کا خواب شرمندہ تعمیر نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔