لاہور میں ہلکے بادلوں نے گرمی کا زور توڑ دیا

Lahore Weather

Lahore Weather

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں گرد آلود ہوا اور ہلکے بادلوں نے گرمی کا زور توڑ دیا۔ سہہ پہر میں رم جھم کا بھی امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق لاہور دن بھر ہلکے بادل رہیں گے۔

درجہ حرارت تو 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا لیکن تیز ہوا چلتے رہنے کے باعث گرمی کا احساس کم ہو گا جبکہ سہہ پہر میں بعض علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو گا جبکہ نو سے گیارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہے گی تاہم پیر کے روز سے خشک گرمی کی لہر آنے کا امکان موجود ہے۔