لاہور: ملت پارک میں 4 افراد کا قتل

Firing

Firing

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ملت پارک میں مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملت پارک میں فائرنگ سے جاں بحق افراد میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں، واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ ہے،حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔