دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہور میں سالانہ سیرت خاتم الانبیا کانفرنس

Lahore

Lahore

لاہور : دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ گلبرگ لاہور میں سالانہ سیرت خاتم الانبیائۖ کانفرنس تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الخبیر آزاد،خطیب ڈیفنس ڈاکٹر سرفراز احمد ،قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان، ناظم اعلیٰ دارالعلوم حنفیہ علامہ حافظ شعیب الرحمن، ناظم تعلیمات علامہ ظہیر کاشمیری ،سفیر امن مولانا حسین احمد اعوان اور حافظ معاویہ حسن نے خطاب کیا۔

مقررین نے حضور نبی کریم رحمتہ اللعالمین حضرت محمد کریم ۖکی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور سیرت طیبہۖ پر مکمل طور پر عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ ۖ کی سیرت طیبہ ۖپر عمل کرکے ہی ہم دنیا وآخرت کی تمام تر کامیابی و کامرانی حاصل کرسکتے ہیں۔