لاہور: کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

لاہور (جیوڈیسک) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے علاقوں لاری اڈہ، گڑھی شاہو اور مزنگ میں کارروائی کرکے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تینوں ملزمان کو کالعدم تنظیم کے کمانڈر اسد نے بارود اور دیگر سامان فراہم کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں میں یاسر، محبوب اور خرم گرفتار جبکہ کمانڈر اسد فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے تینوں مبینہ دہشتگردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔