لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں نے گرمی کا منہ موڑ دیا

Weather

Weather

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں چلنے والی تیز ہواؤں نے گرمی کا منہ موڑ دیا، مرجھائے چہروں پر بھی تازگی آ گئی، موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ دو روز کے دوران موسم کی صورتحال غیریقینی رہنے اور مزید بارشوں کی نوید سنائی ہے۔

باغوں کے شہر لاہور میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بادل خوب گرجے ، چمکے اور برسے ، لاہور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آج دن بھر سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی رہے گی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بادل برسنے کا بھی امکان ہے ، دوپہر کے اوقات میں تیز ہوا چلتے رہنے سے موسم خوشگوار رہے گا۔

ملتان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع آبر الود رہے گا ، شام کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ دو روز کے دوران موسم کی صورتحال غیر یقینی رہنے اور مزید بارشوں کی نوید سنائی ہے۔