لاہور کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

Double Decker Bus

Double Decker Bus

لاہور (جیوڈیسک) بیرونی ممالک کی طرز پر محکمہ سیاحت نے لاہور شہر کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ڈبل ڈیکر بسیں درآمد کر لی ہیں۔

ابتدائی مرحلے میں 2 بسیں لاہور پہنچ گئی ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید تین بسیں چین سے درآمد کی جائیں گی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے یہ بسیں لاہور کے شہریوں کے لئے تحفے سے کم نہیں۔ اس سروس کے ذریعے عوام کو لاہور کی ثقافت بہتر انداز میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

بس کے روٹ کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ اجازت ملنے پر یہ بسیں میٹرو ٹریک پر بھی چلائی جا سکتی ہیں۔