لاہور ڈیفنس دھماکہ دہشتگردی نہیں، حادثہ تھا : رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے واضح کر دیا کہ ڈیفنس میں ہونے والا دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا، کوئی بارودی مواد کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے، کہتے ہیں پی ایس ایل کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھی جلد کر لیا جائے گا۔

لاہور میں ایوان وزیر اعلی مال روڈ پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے واضح کر دیا کہ ڈیفنس میں ہونے والا دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا، افواہوں پر لوگ کان نہ دھریں، جلد حکومت اور میڈیا کے درمیان کمیٹی بنا کر اس مسئلے کا حل نکال لیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے معاملات کو درست رکھنے کے لئے تمام کوششیں جاری ہیں۔ لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے حوالے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جلد اس بارے فیصلہ کر لیا جائے گا۔

پاناما کیس کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو فیصلہ سپریم کورٹ کرے گا اسے من و عن تسلیم کیا جائے گا ۔ ماضی میں بھی عدالتوں کے تمام حکم مانے ہیں اور اب بھی مانیں گے۔