لاہور: حلقہ این اے 125 اور پی پی 155 کا تفصیلی فیصلہ جاری

Election Tribunal

Election Tribunal

لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این اے 125 اور پی پی 155 کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے مطابق سماعت کے دوران پولنگ عملے کی غفلت نمایاں نظر آئی۔

ذرائع کے مطابق تفصیلی فیصلہ الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کے جج نے جاری کیا، جو 80 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے دوران پولنگ عملے کی رغفلت نمایاں نظرآئی، رٹرننگ آفیسر خالد بھٹی نے قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ رٹرننگ افسرنےفارم نمبر14 کی بنیاد پر نتائج مرتب کیے جس پر پرپریزائیڈنگ آفیسر کے دستخط موجود نہیں تھے۔ٹریبونل نے نادرا رپورٹ اور فارنسک لیبارٹری کی رپورٹ کوبھی حتمی فیصلےکاحصہ بنا دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نادرا اور فارنسک رپورٹ کے مطابق انگوٹھوں کےنشانات ایک سے زائد جگہ استعمال ہوئے، فیصلےمیں سفارش کی گئی کہ غفلت برتنے پر پریزائیڈنگ آفیسر اور آراوز کے وظیفے ضبط کیے جائیں اور این اے 125 اور پی پی 155 میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں، الیکشن ٹریبونل نے تفصیلی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر پاکستان کو ارسال کر دیا۔