لاہور: ڈولفن فورس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، لوٹا ہوا سامان برآمد

dolphins Force

dolphins Force

لاہور (جیوڈیسک) علامہ اقبال ٹاؤن میں ملزمان یاسر اور اسلام نے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر گھر کا صفایا کیا۔ لوٹ مار کے بعد ملزمان نے گھر سے گاڑی، 50 تولے سونا، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور پرائز بانڈ لے کر فرار ہو گئے۔

ڈولفن پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور ملزمان اسلام اور یاسر کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس نے دونوں ملزموں سے لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا۔ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔