لاہور: فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 مزدور جاں بحق

Lahore Factory Fire

Lahore Factory Fire

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں فیکٹری میں آگ لگ گئی جس میں جھلس کر3 مزدور جاں بحق ہوگئے ، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

منٹو پارک راوی روڈ پر واقع فیکٹری میں اچانک آگ سے جھلس کر3 مزدور جاں بحق ہو گئے ، 22 سالہ جاوید اور 45 سالہ جہانزیب فیکٹری میں سو رہے تھے کہ آگ کے شعلوں کی نذر ہو گئے۔

دھوئیں کے سیاہ بادل دور تک دیکھے گئے ، اطلاع ملنے پر امداد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔ ریسکیوعملے نے لاشیں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں جب کہ ابھی تک آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔