لاہور :جعلی ادویات بنانے والا یونٹ سیل کر دیا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) جعلی ادویات تیار کرنے والا یونٹ سیل کر دیا گیا ۔ چھاپہ مار ٹیم نے مشینری خام مال اور تیار دوا قبضے میں لے لی ہے ، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ دودھ میں ملاوٹ ، مضر صحت گوشت پھلوں اور سبزیوں پر رنگ اور اب جعلی دوائیں ، ایلو پیتھک ، ہومیو پیتھک ، آیور ویدک ہر طرف دھندا زوروں پر ہے ۔ وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادویات نے گھر کے اندر قائم جعلی دوائیں تیار کرنے والے ایک یونٹ کو سیل کر دیا ہے ۔

چھاپہ مار ٹیم نے مشینری ، خام مال اور تیار دوا قبضے میں لے لی ہیں ۔ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شوکت وہاب ، عمامہ حسین اور دیگر نے گلستان کالونی چونگی امر سدھو کے ایک مکان میں چھاپہ مار کر گھر کے مالک رمضان کو حراست میں لے لیا ہے ۔ رمضان کا کہنا ہے کہ وہ حکمت کرتا ہے اور یہ دوا کسی کے آرڈر پر تیار کر رہا تھا ۔