لاہور : جعلی ٹی ایم او بن کر دکانداروں سے منتھلی لینے والا ملزم گرفتار

Arrest

Arrest

لاہور (جیوڈیسک) پولس کے مطابق گرفتار ملزم سعد آصف اقبال ٹاؤن کے علاقے میں نقلی ٹی ایم او اور ٹی او آر بن کر تاجروں اور دکانداروں سے منتھلی لیتا تھا۔

گرفتار ملزم تھانہ گلشن اقبال میں جعلی ٹی ایم او بن کر پولس اہلکاروں کو دھمکا رہا تھا۔

ٹی ایم او اقبال ٹاؤن آفس سے چیک کیا گیا تو ملزم نقلی ٹی ایم او نکلا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔