لاہور: فلائٹ آپریشن متاثر، ریلوے اسٹیشن پر رش بڑھ گیا

Railway Station

Railway Station

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا، اندرون ملک جانے کے لیے مسافروں نے ریلوے اسٹیشن کا رخ کر لیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے دیگر شہروں کو جانے والے مسافر ٹرینوں پر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے۔

کراچی اور پشاور جانے والے شہریوں کی بڑی تعداد لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ ان کا کہنا تھا کہ پروازیں نہیں مل رہیں، اس لیے وہ ٹرینوں کے ذریعے اپنی منزل کی طرف جا رہے ہیں۔