لاہور :شدید دھند، موٹروے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

Lahore Motorway

Lahore Motorway

لاہور (جیوڈیسک) شدید دھند کے باعث علی الصبح ٹریفک کیلئے بندکی گئی لاہور سے کالا شاہ کاکو تک موٹروے، صبح دھندکی شدت میں کمی آنے پر ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

موٹروے حکام کے مطابق علی الصبح ساڑھے 4 بجے کے قریب موٹر وے کا لاہور، کالاشاہ سیکشن شدید دھند کی لپیٹ میں آگیا،حدِ نگاہ صفر ہونے پر موٹروے کے اس حصے کو بند کرکے ٹریفک کا رُخ جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا۔

تاہم صبح کے وقت دھندکی شدت میں کمی آنے پر موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا، موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو فوگ لائیٹس لگانے اور گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔