لاہور: سابق وفاقی وزیر چودھری عبد الغفور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Chaudhry ,Abdul Ghafoor funeral

Chaudhry ,Abdul Ghafoor funeral

لاہور (جیوڈیسک) سابق وفاقی وزیر چودھری عبد الغفور پیر کے روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں ارکان اسمبلی سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم اقبال، جماعت اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر فرید پراچہ، سابق پارلیمانی سیکرٹری پیپلز پارٹی شوکت بسرا اور میاں منظور وٹو سمیت دیگر افراد نے چودھری عبد الغفور کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔