حضرت علی کی تعلیمات دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن ہیں : صوفی مسعوداحمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور : تنظیم مشائخ عظا م پاکستان کے امیراور چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہا کہ عوام الناس اور حکمران مولائے کائنات حضرت علی کی تعلیمات اورسیرت وکردارکواپنا کرنہ دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقدس میں بھی سرخروہوسکتے ہیں۔فلاح انسانیت اورفروغ اسلام کیلئے آپ نے ایسے کارنامے سرانجام دئیے ہیں جو قیامت تک کے آنیوالے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ہفتہ وارمحفل ذکرونعت وتربیتی نشست بسلسلہ ”یوم سیدنا مولائے کائنات علی المرتضیٰ ”سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

انہوںنے مزید کہاکہ آپ نے اللہ ورسولۖ سے عشق ومحبت کرنے کا حق اداکردیا،اسلئے آپ کی محبت ہمارے لئے جزوایمان ہے،آپ آج بھی اپنے غلاموں کی دستگیری فرمارہے ہیں ،نوازرہے ہیں اورمحبت کرنیوالوںکو تاقیامت نوازتے رہیں گے۔عظیم الشان روحانی وجدانی محفل میں مشائخ عظام (صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی سرکار،پیر الطاف حسین نقشبندی،پیر لیاقت علی نقشبندی،پیر حسنین احمد حالی ،پیر حاجی محمد سرور،پیر رفاقت علی نقشبندی،پیر مشتاق احمدنقشبندی،پیر محمدصادق چشتی سمیت لوگوںکی کثیر تعدادنے شرکت کرکے فیوض وبرکات حاصل کئے ۔