لاہور جنرل ہسپتال میں رشوت کے عوض میڈیکل رزلٹ دیئے جانے کا انکشاف

Lahore General Hospital

Lahore General Hospital

لاہور: لاہور جنرل ہسپتال میں رشوت کے عوض میڈیکل رزلٹ دیئے جانے کا انکشاف،کاہنہ کے رہائشی سے ڈاکٹر یوسف جیکب نے اس کی بھتیجی کے میڈیکل رزلٹ دینے کے دس ہزارلئے ،نواز نامی شہری نے رشوت لئے جانے پر اینٹی کرپشن لاہور کو دادرسی کے لئے درخواست دیدی،تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے نواح دھوپ سڑی کے رہائشی نواز احمد نے ایڈیشنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن لاہور کو لاہورجنرل ہسپتال کے شعبہ سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹریوسف جیکب کیخلاف اپنی سگی بھتیجی نورفاطمہ کے میڈیکل رزلٹ دینے کے عوض دس ہزارروپے بطور رشوت لینے پر درخواست دیدی۔

نواز احمدنے عوامی پریس کلب کاہنہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مجسٹریٹ ماڈل ٹائون لاہور کے حکم پر اپنی سگی بھتیجی نورفاطمہ کا معائنہ کروانے کے لئے لاہور جنرل ہسپتال میں شعبہ سرجیکل ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر یوسف جیکب نے میڈیکل رزلٹ دینے کے لئے سائل کے متعددچکرلگوائے ،اور میڈیکل رزلٹ جلد بنا کردینے کی بابت مبلغ پندرہ ہزارروپے بطوررشوت طلب کئے جس پر سائل نے مجبورہوکر ڈاکٹریوسف جیکب کو روبروچشم دیدگواہ لیاقت علی ولدفرزند علی دس ہزارروپے بطور رشوت ہاتھ جوڑ کر دئیے۔

سائل نے بتایا کہ وہ بہت غریب اور تنگدست ہے اور دس ہزارروپے بڑی مشکل سے دئیے ہیں ،سائل نے ایڈیشنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن لاہور کو مذکورہ درخواست کے پیش نظر ڈاکٹریوسف جیکب کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اور سائل کو اس کی رقم واپس دلوائی جائے۔