لاہور: سرکاری سکولوں کے نام ‘اے پی ایس’ کے شہداء سے منسوب

School Opening Lahore

School Opening Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سرکاری سکولوں کے نام کو آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء سے منسوب کر دیا گیا ، پشاور اور فیصل آباد میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلیاں ، مت سمجھو ہم نے بھلا دیا۔

اسلام آباد کے بعد لاہور کے بھی دو سکولوں کو شہدائے پشاورکے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

لاہور میں ماڈل ٹاون کے سی بلاک بوائز اور ای بلاک گرلز ہائی سکول کو شہدائے پشاور کے ناموں سے منسوب کر دیا گیا اس حوالے سے ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔