لاہور : گرینڈ فیشن شو، موسم گرما کی کلیکشن، ماڈلز کی کیٹ واک

Lahore Fashion Show

Lahore Fashion Show

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں موسم گرما کی مناسبت سے گرینڈ فیشن شو سجایا گیا، حسیناؤں نے موسمی آنچل لہرائے تو ہر طرف قوس قزح کے رنگ بکھر گئے۔

لاہور کے ایک مقامی کلب میں موسم گرما کی کلیکشن پر مبنی شو سجا جہاں گرمی کے موسم میں آنکھوں کو بھلے لگنے والے رنگ بکھرے، فیشن شو میں تین سپیل پیش کئے گئے۔

پہلے سپیل میں فلورل سمری پرنٹس کے پلازو اور شارٹ شرٹس کو اجاگر کیا گیا۔ دوسرے سپیل میں عام طور پر پہنے جانے والے کپڑے جبکہ تیسرے سپیل میں دلہنیا کے عروسی ملبوسات کے جلوے بکھیرے گئے۔

شو میں سمر سیزن کے ہیر سٹائلز، میک اپ ٹریندز اور ہائی ہیلز کو بھی دکھایا گیا۔