لاہور: گرین ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے امام مسجد کو قتل کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق واقعہ گرین ٹاؤن کے علاقہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے مقامی مسجد کے امام قاری جاوید کے گھر میں گھس کر آہنی راڈ کے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ دیرینہ عداوت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔