لاہور، پنڈی، گجرات، حیدر آباد سے 75 افراد گرفتار

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے لاہور، راولپنڈی، گجرات، چنیوٹ، ملتان، حافظ آباد، حیدرآباد اور بدین سے75 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گجرات سے 2 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اسماعیل خلیل اور زبیر کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ادھر ملتان میں پولیس نے تھانہ صدر اور راجا رام کےعلاقوں میں کارروائی کرکے9 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے۔ لاہور میں نصیرآباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

راولپنڈی میں ڈھوک رتہ اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر5 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

حافظ آباد میں کسوکی میںسرچ آپریشن میں 5 ملزمان گرفتار کرلیے جبکہ چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران7 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔