لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہوں گئے، عاصمہ جہانگیر گروپ اور پروفیشنل حامد خان گروپ آمنے سامنے ہیں۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کی جانب سے صدارت کے لیے جسٹس (ر)ایم رمضان چوھدری جبکہ حامد خان گروپ کے متفقہ امیدوار رانا ضیاء عبدالرحمان ہیں، نائب صدر کے لیے سردار طاہر شہباز خان، چوھدری محمد سلیم، راشد لودھی، میاں وسیم اور ایم آر اعوان ہیں جبکہ سیکرٹری کے لیے جواد اشرف، خاتون وکیل عظمیٰ رزاق، انس غازی ،شرجیل عدنان شیخ مد مقابل ہیں۔

اسی طرح فنانس سیکرٹری کے لیے سید اسد بخاری اور ذیشان عامر،دیبا خان نام شامل ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات پہلی مرتبہ بائیومیٹرک سسٹم کی بنیاد پر ہو رہے ہیں 21 ہزار سے زائد وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔