لاہور ہائیکورٹ کا 16 سال تک بچوں کو تعلیم مفت نہ دینے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ نے 16 سال تک بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے پرپنجاب حکومت اور سیکرٹری سکولز سے 29 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا۔

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت 16 سال تک بچوں کو مفت تعلیم دینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی جس کے باعث والدین بھاری فیسیں دیکر بچوں کو پرائیوٹ سکول میں پڑھانے پر مجبور ہیں۔

عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت اور سیکرٹری سکولز سے 29 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔