لاہور ہائیکورٹ کا ڈی جی نرسنگ سے توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی نرسنگ سے توہین عدالت کی درخواست پر 15روز میں جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار طالبہ سدرہ بی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نرسنگ کا ڈپلومہ مکمل ہونے کے بعد بھی ڈپلومہ جاری نہیں کیا جا رہا۔

اس حوالے سے عدالت نے ڈی جی نرسنگ کو حکم دیا لیکن تعمیل نہیں کی گئی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈی جی نرسنگ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نرسنگ سے 15 روز میں جواب طلب کرلیا۔