لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کا رائے ونڈ میں دھرنا روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کا رائے ونڈ میں دھرنا روکنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ، عدالت نے وفاقی حکومت اور عمران خان کو 15 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل فاروق ستار کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اپنے بیانات سے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

عمران خان نے چوبیس ستمبر کو رائے ونڈ میں دھرنا دینے سے سیاسی جماعتوں میں تصادم کا خطرہ ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو رائے ونڈ میں دھرنا دینے سے روکا جائے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور عمران خان کو 15 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔