لاہور ہائی کورٹ میں پالتو بلے کی ہلاکت پر ڈاکٹر کے خلاف درخواست دائر

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) خاتون نے مبینہ طورپر غلط انجکشن لگنے کے باعث اپنے پالتو بلے کی ہلاکت پر ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

جامعہ پنجاب کی خاتون اسسٹنٹ پروفیسر عطیہ مسعود چوہدری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے 18 ماہ کے مون نامی پالتو بلے کو بیمار ہونے پر جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس علاج کی غرض سے لے کر گئی تھیں جہاں ڈاکٹر نے بلے کو غلط انجکشن لگایا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

درخواست گزار استدعا کی کہ عدالت عالیہ پیشہ وارانہ امور میں غفلت برتنے والے متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف دفعہ 419 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرے، عدالت نے مقدمے کی سماعت کے لیے 13 مئی کی تاریخ مقرر کی ہے۔