لاہور ہائیکورٹ :وزیراعظم کے بیرونی دوروں کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بیرونی دوروں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید منصورعلی شاہ نےکیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار جاوید اقبال جعفری نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف غیر ضروری بیرونی دورے کرتے ہیں۔

ان کے دوروں پر شاہانہ اخراجات کئے جاتے ہیں، جوقومی خزانے پر بوجھ ہیں لہذا وزیراعظم کے غیر ضروری بیرونی دوروں پرپابندی عائد کی جائے، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔