لاہور: گھر میں لگنے والی آگ سے 7 ماہ کی بچی جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) آتشزدگی کا واقعہ جوڑے پل کے قریب محنت کش ریاض کے گھر میں پیش آیا۔ جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے پل بھر میں گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ حادثے میں 7 ماہ کی معصوم مہوش جان سے گئی۔ معصوم مہوش تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی۔

افسوسناک حادثے کے دوران مہوش کی اچانک موت نے پورے گھر کو ویران کر دیا۔