لاہور: جناح اسپتال سے نومولود بچہ اغواء، والد کی درخواست پر مقدمہ درج

Lahore hospital

Lahore hospital

لاہور (جیوڈیسک) جناح ہسپتال میں بصیرپور کے رہائشی مشتاق کا نومولود بچہ وارڈ میں داخل تھا۔ مغوی بچے کی دادی راجن بی بی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے کہنے پر دوائی لینے باہر گئی تھی واپس آنے پر بچہ موجو د نہ تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو تلاش کر لیا جائے گا۔ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رواں سال جناح ہسپتال میں تیسرے بچے کے اغوا کا کیس سامنے آیا ہے۔