لاہور: مکان کی چھت گرنے سے لڑکی جاں بحق، ماں زخمی

Lahore Roof Collapse Girl Dead

Lahore Roof Collapse Girl Dead

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بند روڈپر ایک مکان کی چھت گرنے سے 20 سالہ یتیم لڑکی جاں بحق جبکہ اس کی بیوہ ماں شدید زخمی ہو گئی۔ لڑکی کی چند روز بعد شادی تھی۔

آمنہ کے سر سےباپ کا سایہ بچپن میں اٹھ گیاتھا، محنت کش بھائیوں نے رشتہ طے کیا اور شادی کے اخراجات کے لئے مکان کا کچھ حصہ بیچ دیا،فروخت کیے جانے والے حصے کو خالی کر رہے تھے کہ بوسیدہ چھت گر گئی اور آمنہ اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ ملبے تلے دب گئی۔ لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ماں کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔

چند روز بعد لڑکی کی ڈولی اٹھنا تھی لیکن موت نے مہلت نہ دی۔ اس افسوس ناک واقعہ پر ہر آنکھ اشک بارتھی ۔اہل علاقہ کے مطابق ریسکیو1122 کی ٹیم ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹاتے رہے۔